ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنگلورو: چرچوں پر حملے جاری، کیا ریاست کی بی جےپی حکومت زندہ ہے؟:ایس ڈی پی آئی نے اٹھایا سوال

بنگلورو: چرچوں پر حملے جاری، کیا ریاست کی بی جےپی حکومت زندہ ہے؟:ایس ڈی پی آئی نے اٹھایا سوال

Mon, 20 Dec 2021 17:47:41    S.O. News Service

بنگلورو:20؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) شہر کے مَلّتّہلی میں واقع ہیونس کنڈم منسٹریز چرچ پر اتوار کی صبح قریب 30-10بجے کئے گئے حملے کو لے کر ایس ڈی پی آ ئی نے سنگھ پریوار کے کارکنوں پر الزام لگایا ہے کہ ان کے کارکن عبادت گاہوں پر مسلسل حملے کررہےہیں۔ سوشیل ڈیموکرٹیک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی )کے ریاستی صدر عبدالمجید میسور نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے تازہ  واقعہ کی کڑی مذمت کی ہے۔

پریس ریلیز میں کہاگیا ہےکہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت میں مذہبی اقلیتوں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے یہ بار بار ثابت ہورہاہے۔ پولس کی جانب سے  بیلگام اجلاس کے دوران عیسائی چرچوں میں عوامی سطح پر پرپرارتھنا کو لے کر پابندی عائد کرتے ہوئے جاری کئے گئے سرکلرمیں جن وجوہات کو بیان کیا ہے وہ بہت ہی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ اجلاس کے دوران پولس محکمہ پوری طرح سورنا سودھا کے حفاظتی اقدامات میں مصروف رہنےکی وجہ بتائی گئی ہے۔ چرچوں پر سنگھ پریوار کارکنان حملہ کرتےہیں تو اس کو روکنےمیں دقت پیدا ہونے کی وجہ بتانا دراصل عیسائیوں کے  مذہبی حق کو چھیننے کی سازش ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

پریس ریلیز میں ایس ڈی پی آئی کے صدر نے سوال کیا ہے کہ چرچوں پر حملہ کرنے والے کون ہیں؟کب کرتےہیں ؟ اورا ن کا پس منظر کیاہے؟ ان سب کی تفصیلات کا پتہ ہونےکے باوجود ان فرقہ پرست غنڈوں کو کنٹرول کرنےمیں پولس محکمہ جان بوجھ کر غفلت برت رہا ہےاور عیسائیوں کو مذہبی عمل سے روکنے کا حکم لگارہے ہیں۔ انہوں اس فعل پر کہا کہ اسی کو غنڈہ ریاست کہاجاتا ہے۔ ایس ڈی پی آ ئی نے کہا کہ ان سب کو دیکھتے ہوئے کہنا پڑرہا ہے کہ ان سب کے پیچھے سرکاری اسپاونسر دہشت گردی ہونےکا ہمیں احساس ہوتاہے۔ عبدالمجید نے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں کی حفاظت میں جان بوجھ کر غفلت برتنے اور دستور مخالف کام کو دیکھتے ہوئے ریاستی گورنر تفریق و تعصب اور فرقہ وارانہ جذبات والی سرکار کو فوری طورپر برخاست کرے۔


Share: